اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صالح الحیدری نے آج اپیل کی کہ مرکزی حکومت مقدس مقامات اور ائمہ علیھم السلام کے روضوں کو دہشتگردوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کی مکمل تدابیر اختیار کرے۔ انہوں نے کہا کہ موصل کے لئے سکیورٹی فورسز بھیجے جانے کی ضررورت ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے انبیاء کرام اور اولیاء عظام کے مزارات نیز دیگر ادیان کے مقدس مقامات کو منہدم کردیا ہے۔ صالح حیدری نے کہا کہ ادارہ اوقاف دہشتگردی کے خلاف فوج کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
.......
/169